اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):امریکا، چین اورمتحدہ عرب امارات جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے سرفہرست ممالک رہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو4.989 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.02 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا …
امریکا، چین اورمتحدہ عرب امارات جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے سرفہرست

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):امریکا، چین اورمتحدہ عرب امارات جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے سرفہرست ممالک رہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو4.989 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.02 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کوپاکستانی برآمدات کاحجم 5.484 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات کاحجم 2.553ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.16 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.889 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔پاکستانی برآمدات کے حوالہ سے متحدہ عرب امارات تیسرابڑاملک رہا، مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو1.880 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.341 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 40.19 فیصدزیادہ ہے،جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برطانیہ کوبرآمدات کاحجم 1.861 ارب ڈالر اورجرمنی کو 1.381 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔ اسی طرح ہالینڈکو1.273 ارب ڈالر اورسپین کو 1.333 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی ہیں۔








