مارسیلو اریوالو اور میٹ پاویک اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایسٹبورن۔26جون (اے پی پی):ال سلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے ۔ ال سلواڈورکے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین …

ایسٹبورن۔26جون (اے پی پی):ال سلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے ۔

ال سلواڈورکے ٹینس کھلاڑی مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹامس مارٹن ایچیوری کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں