عالمی یوم منشیات کے موقع پر دکی میں ریلی اور تقریب کا انعقاد

119

کوئٹہ۔ 26 جون (اے پی پی):عالمی منشیات ڈے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی غلام مصطفی ریسانی کی قیادت میں دکی میں ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہونے والی ریلی مختلف روڈز سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ ہائی سکول پہنچی۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بازار میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف مقررین نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی غلام مصطفی، اے ڈی ای او عبدالجلیل اور انجمن تاجران کے صدر شاہ محمد نے منشیات کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات معاشرے کے لیے ایک بڑا ناسور ہے جو نوجوان نسل کی زندگیوں کو تباہ کر دیتی ہے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے علاقے کے معتبرین، علماءکرام، سماجی تنظیموں، اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب میں انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور منشیات فروشی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔