وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کر دیا گیا ہے، رانا مشہود احمد خان

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کر دیا گیاہے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خان کی مشترکہ کوششوں سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی جلد بحالی ممکن ہوئی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو …

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کر دیا گیاہے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خان کی مشترکہ کوششوں سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی جلد بحالی ممکن ہوئی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت بین الصوبائی رابطہ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو مزید بہتر کرنے کے لئے تجاویز اور پروگرامز پر کام کر رہی ہے، کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کو مثبت سمت کی طرف لے کر جائیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی ا ن کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہے، گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ سے نیا اور باصلاحیت ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی ،اس سے نوجوانوں میں منفی سوچ اورشر پسندی جیسی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی ،اس اقدام سے سامنے آنے والے نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کانام روشن کریں گے ۔۔یاد رہے کہ ستمبر 2021 میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس سے کھلاڑی مشکلات کا شکار تھے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں