پیانگ یانگ۔27جون (اے پی پی):شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے ملٹی پل وار ہیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اے ایف پی نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز اپنے متعدد وار ہیڈ میزائل کی صلاحیت کا کامیاب تجربہ کیا ،جس میں موبائل سے وار ہیڈز کی علیحدگی اور گائیڈنس کنٹرول ٹیسٹ کا …
شمالی کوریا کا ملٹی پل وار ہیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

مزید خبریں
پیانگ یانگ۔27جون (اے پی پی):شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے ملٹی پل وار ہیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اے ایف پی نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز اپنے متعدد وار ہیڈ میزائل کی صلاحیت کا کامیاب تجربہ کیا ،جس میں موبائل سے وار ہیڈز کی علیحدگی اور گائیڈنس کنٹرول ٹیسٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔
کے سی این نے رپورٹ کیا تجربہ کے دوران میزائل سے علیحدہ ہونے والے نقلی موبائل وار ہیڈز تین متعین اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔شمالی کوریا کے حکام کے مطاق تجربے کا مقصد ایم آئی آر وی کی صلاحیت کو محفوظ بنانا ہے۔ کے سی این اے کے مطابق یہ تجربہ 170-200 کلومیٹر کے دائرے میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن والے بیلسٹک میزائل کے پہلے مرحلے کے انجن کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔








