گیبریلا ڈابروسکی اور ایرن ہوپ روٹلف ایسٹ بورن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

ایسٹ بورن۔27جون (اے پی پی):کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔ اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں …

ایسٹ بورن۔27جون (اے پی پی):کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔ اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے ۔

کینیڈا کی ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گو ہانیو اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیانگ ژنیو پر مشتمل چین کی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

C:shf/E:shf/I:jav/R:jav

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں