ایکواڈور اور وینزویلانے کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچ جیت لئے

نیویارک۔27جون (اے پی پی):کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں ایکواڈور اور وینزویلا نے گروپ بی کے اپنے میچز جیت لئے ۔ ایکواڈور کی ٹیم نے گروپ بی کے میچ میں جمیکا کو شکست دے دی جبکہ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں وینزویلا نے میکسیکو کی ٹیم کو ہرا دیا۔ سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز …

نیویارک۔27جون (اے پی پی):کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں ایکواڈور اور وینزویلا نے گروپ بی کے اپنے میچز جیت لئے ۔ ایکواڈور کی ٹیم نے گروپ بی کے میچ میں جمیکا کو شکست دے دی جبکہ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں وینزویلا نے میکسیکو کی ٹیم کو ہرا دیا۔

سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں،جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایلجیئنٹ اسٹیڈیم، لاس ویگاس، نیواڈا میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں ایکواڈور نے دلچسپ مقابلے کے بعد جمیکا کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

کیسی ریمیل پامر،رے کینڈری پیز اینڈریڈ اور ایلن اسٹیو منڈا گارسیانے ایک ایک گول کر کے ایکواڈور کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔جمیکا کی طرف سے واحد گول مائیکل گریگوری انتونیو نے سکور کیا۔سوفی اسٹیڈیم، انگل ووڈ، کیلیفورنیا میں کھیلے گئے گروپ بی کے ہی دوسرے میچ میں وینزویلا اور میکسیکو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں وینزیلاکی ٹیم نے میکسیکو کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ جوز سالومن رونڈن گیمنیز نے میچ کے 57 ویں منٹ پر پنلٹی کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں