پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے میچ کمشنر سیمینار میں شرکت کیلئے اسسٹنٹ ریفری محمد علی کی نامزدگی

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن اور سائوتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام دو اہم میچ کمشنر سیمینار میں شرکت کیلئے اے ایف سی ایلیٹ اسسٹنٹ ریفری محمد علی کو نامزد کیا ہے ۔ نامزدگی پاکستان فٹ بال ریفریز ایسوسی ایشن کے مشورہ سے کی گئی ہے ۔ محمد علی 29 سے 30 جولائی تک کولمبو میں ہونے والے سافٹ سپائرنگ …

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن اور سائوتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام دو اہم میچ کمشنر سیمینار میں شرکت کیلئے اے ایف سی ایلیٹ اسسٹنٹ ریفری محمد علی کو نامزد کیا ہے ۔

نامزدگی پاکستان فٹ بال ریفریز ایسوسی ایشن کے مشورہ سے کی گئی ہے ۔ محمد علی 29 سے 30 جولائی تک کولمبو میں ہونے والے سافٹ سپائرنگ میچ کمشنر سیمینار میں شرکت کریں گے جبکہ 26 سے 29 اگست تک کوالالمپور میں اے ایف سی میچ کمشنر سیمینار میں بھی شریک ہوں گے۔