کون بنے گا مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن ؟جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان فائنل معرکہ ہفتہ کو ہوگا

بارباڈوس۔28جون (اے پی پی):کون بنے گا مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن ؟جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل (ہفتہ کو) کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ …

بارباڈوس۔28جون (اے پی پی):کون بنے گا مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن ؟جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل (ہفتہ کو) کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحلے میں داخل ہے ، میگا ایونٹ میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 29جون کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں ہوگا۔ اس سے قبل مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے انگلش ٹیم کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں سب سے زیادہ دو، دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہیں۔

بھارتی ٹیم اس سے قبل 2007 میں ایک مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم تاحال ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے، ان کے علاوہ پاکستان سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھارت کی ٹیم 2007، پاکستان نے 2009کے مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ انگلینڈ نے 2010کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر اور 2022 میں پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 2012اور 2016 ، بھارت نے 2007، سری لنکا2014اور آسٹریلیا نے 2021میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجایا۔ جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کے لئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں جن کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ کل ہفتہ کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں