ریاض ۔28جون (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔ ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ بچوں کو گاڑی کے اندر اکیلا نہ چھوڑا جائے،یہ ان کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے سے متعدد جان لیوا …
بچوں کو گاڑی میں تنہاچھوڑنے پر 500 ریال تک جرمانہ ہو گا،سعودی حکام

مزید خبریں
ریاض ۔28جون (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔ ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ بچوں کو گاڑی کے اندر اکیلا نہ چھوڑا جائے،یہ ان کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے سے متعدد جان لیوا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔محکمے کا کہنا تھا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے بغیر گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے اس پر 300 سے 500 ریال تک جرمانہ بھی ہے۔محکمہ ٹریفک نے کہا کہ آپ کے بچے آپ کی ذمہ داری ہیں انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔








