ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس ہفتہ کو اٹلی سے شروع ہوگی

روم۔28جون (اے پی پی):انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 111واں ایڈیشن کل (ہفتہ کو) اٹلی کے علاقے ٹسکنی کے دارالحکومت فلورنس میں شروع ہوگا جس کا اختتام 21 جولائی کو نیس فرانس میں ہوگا، یہ سائیکلنگ کے تین میگا ایونٹس میں سے ایک ہے۔ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں،ٹوورڈی فرانس سائیکل ریس اولمپک …

روم۔28جون (اے پی پی):انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 111واں ایڈیشن کل (ہفتہ کو) اٹلی کے علاقے ٹسکنی کے دارالحکومت فلورنس میں شروع ہوگا جس کا اختتام 21 جولائی کو نیس فرانس میں ہوگا، یہ سائیکلنگ کے تین میگا ایونٹس میں سے ایک ہے۔ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں،ٹوورڈی فرانس سائیکل ریس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2024کی تیاریوں کی وجہ سے اپنے آغاز کے بعد پہلی بار پیرس میں ختم نہیں ہوگی، ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گے ۔

ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3492کلو میٹر سفر طے کریں گے ،ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی،اس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈاپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ریس میں 8 اور 15 جولائی کو ریسٹ ڈے ہوگا۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔\

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں