ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے باضابطہ آغاز میں دو دن باقی،یکم سے 14جولائی تک نگلینڈمیں ہوگا

لندن۔28جون (اے پی پی):رواں سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 137 واں ایڈیشن یکم جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب ومبلڈن میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں اے ٹی پی کا 137جبکہ ڈبلیو ٹی اے کا 130 واں ایڈیشن ہو گا،ومبلڈن اوپن ٹینس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد …

لندن۔28جون (اے پی پی):رواں سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 137 واں ایڈیشن یکم جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب ومبلڈن میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں اے ٹی پی کا 137جبکہ ڈبلیو ٹی اے کا 130 واں ایڈیشن ہو گا،ومبلڈن اوپن ٹینس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ میگا ایونٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔

ہسپانوی نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا نے 2023 کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں نیدرلینڈز کے ویزلی کولہوف اور ان کے برطانوی نیل سکوپسکی اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوں گے ۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں چائینز تاپئے کی ہیش سو وائی اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹریکووا اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔رواں سال کا تیسرا میگا ایونٹ یکم جولائی سے شروع ہوکر (14دن جاری رہنے کے بعد )14جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔میگا ایونٹ کی انتظامیہ کے مطابق ومبلڈن اوپن ٹینس کے لئے 50 کروڑ پائونڈ کی انعامی رقم مختص ہے۔

اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر کو مینز سنگلز مقابلوں میں ٹاپ سیڈ جبکہ سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ومبلڈن اوپن کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو سیکنڈ سیڈقرار دیا گیا ہے۔اسی طرح خواتین کے سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ایک پائولش ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک میگا ایونٹ کے لیے ٹاپ سیڈڈ قرار پائی ہیں ،امریکی ٹینس سٹار کوکو گف سیکنڈ سیڈ قرار پائی ہیں۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں