بھارت کی ٹیم تیسری مرتبہ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےفائنل میں پہنچ گئی

گیانا۔28جون (اے پی پی):بھارت کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی، بھارت نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی …

گیانا۔28جون (اے پی پی):بھارت کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی، بھارت نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی جانب سے ملنے والا 172 رنز کا ہدف دفاعی چیمپئن انگلینڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی، بارش کے باعث میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ تاخیر سے شروع ہوا ،بھارت کے اکشر پٹیل کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔تاہم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد ٹاس ہوا اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پراویڈنس سٹیڈیم، گیانامیں بھارت کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بناکر دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو میچ میں کامیابی کے لئے 172 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان روہت شرما 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے میچ کو روک کر پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔ ویرات کوہلی اس بار بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور صرف 9 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔نئے آنے والے بیٹر رشبھ پنت بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے سوریا کمار یادیو 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر بیٹرز میں ہاردک پانڈیا 23، شیوم دوبے صفر اور اکشر پٹیل 10 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ جڈیجا 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز سکور کئے ۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، عادل رشید، ریس ٹوپلی، جوفرا آرچر اور سام کرن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ 172 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بناسکی۔ ہیری بروک 25 اور جوز بٹلر 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جوفرا آرچر 21 اور لیام لیونگسٹن 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کے معین علی 8 ، فل سالٹ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جونی بیئرسٹو صفر پر آؤٹ ہوئےجبکہ سیم کرن اور عادل رشید 2 ،2 رنز بنا سکے ۔ یوں بھارت کی ٹیم انگلینڈ کو68 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔ بھارت کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکشر پٹیل اور کلدیپ یادیو نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ کل (ہفتہ کو ) کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں