میڈرڈ ۔28جون (اے پی پی):فرانس کے نامور ٹینس سٹار گیل اور چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اے ٹی پی میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو باٹیسٹا آگٹ کو شکست دے کر جبکہ چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز نے ٹاپ ایٹ میچ …
گیل مونفلس اور الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
میڈرڈ ۔28جون (اے پی پی):فرانس کے نامور ٹینس سٹار گیل اور چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اے ٹی پی میلورکا اوپن ٹینس مینز سنگلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو باٹیسٹا آگٹ کو شکست دے کر جبکہ چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز نے ٹاپ ایٹ میچ میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیکب مینسک کو ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
جمعہ کو سپین کے جنوب مغرب کے شہر سانتا پونسا کے گراس کورٹ پر جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو باٹیسٹا آگٹ کو 3-6، 6-4 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور ٹاپ ایٹ میچ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیکب مینسک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔








