الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اور ڈیاگو ہیڈلگو میلورکا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

 میڈرڈ ۔28جون (اے پی پی):چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار ڈیاگو ہیڈلگو نے اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی میلورکا اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ۔چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار ڈیاگو ہیڈلگو نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں ناتھینیل لیمنس …

 میڈرڈ ۔28جون (اے پی پی):چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار ڈیاگو ہیڈلگو نے اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی میلورکا اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ۔چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار ڈیاگو ہیڈلگو نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں ناتھینیل لیمنس اور جیکسن ودرو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ امریکی جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

جمعے کو سپین کے جنوب مغرب کے شہر سانتا پونسا کے گراس کورٹ پر جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار ڈیاگو ہیڈلگو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ناتھینیل لیمنس اور جیکسن ودرو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ امریکی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں