یورپین فٹ بال چیمپئن شپ ، پری کوارٹر فائنل رائونڈ 30 جون سے شروع ہوگا

برلن۔28جون (اے پی پی):یورپین فٹ بال چیمپئن شپ میں گروپ رائونڈ کے اختتام پر پری کوارٹر فائنل رائونڈ 30 جون سے شروع ہوگا،گروپ رائونڈ ختم ہونے کے بعد پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے ۔چیمپئن شپ میں شامل 24 ٹیموں میں سے 16 ٹیمیں ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل ہوچکی ہیں۔ چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچنے والی ٹیموں میں سپین ،جارجیا،میزبان جرمنی،ڈنمارک،پرتگال،سلووینیا، فرانس،بیلجیم،رومانیہ ،نیدرلینڈز،آسٹریا،ت …

برلن۔28جون (اے پی پی):یورپین فٹ بال چیمپئن شپ میں گروپ رائونڈ کے اختتام پر پری کوارٹر فائنل رائونڈ 30 جون سے شروع ہوگا،گروپ رائونڈ ختم ہونے کے بعد پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے ۔چیمپئن شپ میں شامل 24 ٹیموں میں سے 16 ٹیمیں ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل ہوچکی ہیں۔ چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچنے والی ٹیموں میں سپین ،جارجیا،میزبان جرمنی،ڈنمارک،پرتگال،سلووینیا، فرانس،بیلجیم،رومانیہ ،نیدرلینڈز،آسٹریا،ت رکی،انگلینڈ، سلوواکیہ،سوئٹزرلینڈ اور اٹلی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کا ٹاپ 16 رائونڈ 30 جون سے شروع ہوگاجس کا پہلا میچ سپین اور جارجیا کی ٹیموں کے درمیان رائن انرجی سٹیڈیون کولون میں کھیلا جائے گا

جبکہ 30 جون کو دوسرا میزبان جرمنی اور ڈنمارک کی ٹیموں کے درمیان ایرینا اوف شالکے گیلسن کرچن میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز 5 اور 6 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی جبکہ دوسرا 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو جرمنی کے دارا لحکومت برلن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں