میتھیو ابیڈن اور جان ولیم پیرز اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

میتھیو ابیڈن اور جان ولیم پیرز اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ایسٹ بورن۔28جون (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار میتھیوایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان ولیم پیرز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے …

میتھیو ابیڈن اور جان ولیم پیرز اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

ایسٹ بورن۔28جون (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار میتھیوایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان ولیم پیرز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے ۔آسٹریلیا کے ٹینس سٹار میتھیوایبڈن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان ولیم پیرز پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے السلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو7-6(13-11)،6-7(4-7) اور 5-10 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح جوڑی کا مقابلہ انگلینڈ کے ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔\932

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں