نئی دہلی، گھر میں آتشزدگی سے 4 افراد ہلاک

  نئی دہلی۔28جون (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراددم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت کے علاقے دوارکا میں پیش آیا، آتشزدگی کے وقت گھر کے چاروں افراد سو رہے تھے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ جب تک ان کے پڑوسیوں کو معلوم ہوا، تب تک بہت دیر ہو …

 

نئی دہلی۔28جون (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراددم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت کے علاقے دوارکا میں پیش آیا، آتشزدگی کے وقت گھر کے چاروں افراد سو رہے تھے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ جب تک ان کے پڑوسیوں کو معلوم ہوا، تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور چاروں افراد جن میں میاں بیوی اور 2 بیٹے شامل تھے دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ۔دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس )نے آگ پر قابو پالیا ہے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

مزید خبریں