گزشتہ ہفتہ کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 0.73 فیصد کمی ، 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.73 فیصد کی کمی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 27 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی …

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.73 فیصد کی کمی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 27 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ رفتہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 25.25 فیصد، چکن 14.20 فیصد، پیاز3.90 فیصد، لہسن 2.80 فیصد، روٹی 0.81 فیصد، باسمتی چاول 0.15 فیصد، انڈے 0.09 فیصد اور اری چاول کی قیمت میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس ایل پی جی کی قیمت میں 5.38 فیصد، دال چنا 4.72 فیصد، دال مونگ 3.20 فیصد، پکی دال 1.87 فیصد، دال مسور1.79 فیصد ، آلو 0.99 فیصد، گڑ 0.87 فیصد، کیلا 0.61 فیصد اور آٹا 0.61 فیصد، دال ماش0.32 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، 17733 روپے سے لیکر 22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.85 فیصد، 0.77 فیصد، 0.79 فیصد اور 0.67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں