پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 83.19 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78444.96 پر بند

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈ یکس 83.19 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78444.96 پر بند ہوا ۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران 435 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ، 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،170 کی قیمتوں میں کمی اور 76 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں …

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈ یکس 83.19 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78444.96 پر بند ہوا ۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران 435 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ، 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،170 کی قیمتوں میں کمی اور 76 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا ۔

مجموعی طور پر 342.92 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 11.62 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 150.74 پوائنٹس کی کمی کے بعد 25282.03 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 116.65 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 126424.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 10.69 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے 70686894 حصص، کے الیکٹرک 18685951 حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 13190866 حصص کا لین دین ہوا۔خالد سراج ٹیکسٹائل لمیٹڈ، فرسٹ ایلیٹ کیپیٹل مضاربہ اور دیوان ٹیکسٹائل ملز ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

مزید خبریں