پاکستانی سکواش کھلاڑی سہیل، حذیفہ، عبداللہ اور حمزہ ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستانی سکواش کھلاڑی سہیل عدنان، حذیفہ شاہد، عبداللہ نواز اور حمزہ خان ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔جمعہ کو یہاں چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 13 سیمی فائنلز میں سہیل عدنان (پاکستان) نے محمد عفت ذوالکفلی (ملائیشیا) کو 11-8، 11-6، 11-2 سے شکست دی جبکہ حذیفہ شاہد (پاکستان) نے جولیس ٹین (ملائیشیا) کو 11-2، 11-8، 11-5 سے شکست دی۔ بوائز …

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستانی سکواش کھلاڑی سہیل عدنان، حذیفہ شاہد، عبداللہ نواز اور حمزہ خان ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔جمعہ کو یہاں چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 13 سیمی فائنلز میں سہیل عدنان (پاکستان) نے محمد عفت ذوالکفلی (ملائیشیا) کو 11-8، 11-6، 11-2 سے شکست دی جبکہ حذیفہ شاہد (پاکستان) نے جولیس ٹین (ملائیشیا) کو 11-2، 11-8، 11-5 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 15 سیمی فائنلز میں محمد رازق پوترا (ملائیشیا) نے عبداللہ زمان (پاکستان) کو 11-7، 11-8، 11-6 سے شکست دی جبکہ شیون اگروال (بھارت) نے نعمان خان (پاکستان) کو 5-11، 11-5، 11-9، 11-0 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 17 کے سیمی فائنلز میں عبداللہ نواز (پاکستان) نے التمیس اقر (ملائیشیا) کو 11-4، 14-12، 11-6 سے شکست دی

جبکہ نکیلیسوار (ملائیشیا) نے اذان علی (پاکستان) کو 11-6، 11-6 ، 11-8 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 19 کے سیمی فائنل میں حمزہ خان (پاکستان) نے محمد عماد (پاکستان) کو 11-6، 11-5، 11-0 سے شکست دی جبکہ حارث دانیال (ملائیشیا) نے جویونگ این اے (کوریا) کو 11-9، 6-11، 11-6، 12-10 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 13 سیمی فائنلز میں آدیا بدھیا (بھارت) نے چیو ہائو (ہانگ کانگ) کو 11-4، 11-7، 4-11، 12-10 سے شکست دی جبکہ گوشیکا (بھارت) نے میسرہ محمد (ملائیشیا) کو 11-6 ، 6-11، 5-11، 11-7، 11-6 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 15 سیمی فائنلز میں ہارلین ٹین (ملائیشیا) نے یک روئی جین (ملائیشیا) کو 11-6، 11-5، 11-6 سے شکست دی

جبکہ لو پوئی ین چلو (ہانگ کانگ) نے اوئی وین من (ملائیشیا) کو 11-7، 6-11، 11-5، 11-7 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 17 سیمی فائنلز میں اینا وونگ (ہانگ کانگ) نے ڈوائس لی (ملائیشیا) کو 11-9، 11-7، 11-5 سے ہرایا جبکہ تانگ ہیلن (ہانگ کانگ) نے وٹنی ایزابیل (ملائیشیا) کو 11-6، 8-11، 11-6، 15-13 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 19 سیمی فائنلز میں تھانوسہ اتھرین (ملائیشیا) نے لیونگ کا (ہانگ کانگ) کو 11-6، 11-4، 5-11، 11-6 سے شکست دی جبکہ اکاری مڈوریکاوا (جاپان) نے گوہ ژی (ملائیشیا) کو 7-11، 11-7، 11-6، 3-11، 11-8 سے شکست دی۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں