اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گلوبل ہیلتھ‘‘ میں شرکت کے لئے 4 جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش سعودی عرب میں 22تا 24 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سلوشن ، ہیلتھ کیئر اینڈ سروسز، سرجیکل …
بین الاقوامی تجارتی نمائش گلوبل ہیلتھ میں شرکت کے لئے درخواستیں 4 جولائی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گلوبل ہیلتھ‘‘ میں شرکت کے لئے 4 جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش سعودی عرب میں 22تا 24 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سلوشن ، ہیلتھ کیئر اینڈ سروسز، سرجیکل آلات ، ڈینٹل آلات ، لیبارٹری ، میڈیکل آلات ، آرتھوپیڈک اورفیزیوتھراپی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








