ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 241,500 روپے پر مستحکم رہی، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام اور 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 207,047 روپے اور 189,793 رہی۔ …

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے پر برقرار رہی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام اور 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 207,047 روپے اور 189,793 رہی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2850 روپے اور 2443.41 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,324 ڈالر پر برقرار رہی۔

مزید خبریں