اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):پاکستان کے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے اپنے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے کاروباری ماڈل میں نمایاں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ جاز متحرک ServiceCo سٹرکچر کو اپناتے ہوئے روایتی موبائل آپریٹر سے کونگلومریٹ سٹرکچر کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں خصوصی سٹریٹجک بزنس یونٹس (ایس بی یوز) شامل ہیں جو نئے شعبوں میں جدت اور ترقی پر مرکوز ہیں۔ جاز …
جاز کا اپنے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے کاروباری ماڈل میں نمایاں تبدیلی کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):پاکستان کے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے اپنے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے کاروباری ماڈل میں نمایاں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
جاز متحرک ServiceCo سٹرکچر کو اپناتے ہوئے روایتی موبائل آپریٹر سے کونگلومریٹ سٹرکچر کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں خصوصی سٹریٹجک بزنس یونٹس (ایس بی یوز) شامل ہیں جو نئے شعبوں میں جدت اور ترقی پر مرکوز ہیں۔
جاز پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاز نے سافٹ ویئر، اینالیٹکس اور ڈیٹا سینٹرز میں قدم رکھا ہے جو اسے تکنیکی ترقی کے ساتھ پاکستان سے باہر اپنے ڈجیٹل برانڈز کو وسیع کرنے کا موقع فرہم کرے گا۔ ان اقدامات سے آئی ٹی اور سافٹ ویئر سروسز کی برآمدات کے ذریعے پاکستان کو غیر ملکی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔








