امریکی ریاست ارکنساس میں اسلحہ تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 2 افراد زخمی ،ایک لاپتہ

واشنگٹن ۔4جولائی (اے پی پی):امریکی ریاست ارکنساس میں اسلحہ تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے بعد کم از کم 2افراد زخمی اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ فاکس نیوز کے مطابق فیکٹری چلانے والی کمپنی جنرل ڈائنامکس آرڈیننس اینڈ ٹیکٹیکل سسٹمز کے ترجمان نے کہا کہ متاثرہ فیکٹری لٹل راک سے تقریباً 86 میل جنوب میں کیمڈن میں واقع ہے۔ فیکٹری کے ترجمان برکلے وہلی کے مطابق متعلقہ حکام واقعہ …

واشنگٹن ۔4جولائی (اے پی پی):امریکی ریاست ارکنساس میں اسلحہ تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے بعد کم از کم 2افراد زخمی اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ فاکس نیوز کے مطابق فیکٹری چلانے والی کمپنی جنرل ڈائنامکس آرڈیننس اینڈ ٹیکٹیکل سسٹمز کے ترجمان نے کہا کہ متاثرہ فیکٹری لٹل راک سے تقریباً 86 میل جنوب میں کیمڈن میں واقع ہے۔ فیکٹری کے ترجمان برکلے وہلی کے مطابق متعلقہ حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ارکنساس کے محکمہ ایمرجنسی مینجمنٹ نے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امدادی کارروائیوں کے لیے تیار ہے ۔حکام کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے سےباہر ہے جبکہ دوسرے کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریاست سے باہر ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ 8 لاکھ 80 ہزار مربع فٹ رقبے پر واقع مذکورہ فیکٹری میں جیولن اور ہیل فائرنامی میزائلوں کے وار ہیڈ اور آرٹلری گولوں کے چارجز تیار کئےجاتےہیں جن کی بڑی تعداد یوکرین کو فراہم کی جاتی ہے۔ کیمڈن پلانٹ میں ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا اور بڑا واقعہ ہے۔

مزید خبریں