بیوین ژانگ کا کینیڈا اوپن بیڈ منٹن ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز ،دوسرے رائونڈ میں داخل

110

اوٹاوا۔4جولائی (اے پی پی):امریکا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی بیوین ژانگ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کےکینیڈا اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ 33 سالہ امریکی بیڈ منٹن کھلاڑی بیوین ژانگ نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں چائینز تائپے کی حریف کھلاڑی لیانگ ٹنگ یوکو0-2 سے شکست دی۔

کینیڈا کےصوبے البرٹا کے سب سے بڑے شہر کیلگری کے مارکین میک فیل سینٹر میں جاری کینیڈا بیڈ منٹن اوپن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ۔جمعرات کو کینیڈا اوپن بیڈمنٹن اوپن ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں امریکا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی بیوین ژانگ نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے چائینز تائپے کی حریف کھلاڑی لیانگ ٹنگ یو کو سٹریٹ سیٹس میں 20-22 اور 7-21 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔