لندن۔4جولائی (اے پی پی):انگلینڈ نامور ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما ریڈوکانو ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ جاپانی ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز چیمپئن نائومی اوساکا کا ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا۔ ایما ریڈوکانو نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں بیلجیم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ …
ایما ریڈوکانو ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
لندن۔4جولائی (اے پی پی):انگلینڈ نامور ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما ریڈوکانو ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ جاپانی ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز چیمپئن نائومی اوساکا کا ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا۔ ایما ریڈوکانو نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں بیلجیم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کی ۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہو چکے ہیں ۔
انگلینڈ نامور ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما ریڈوکانو نے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بیلجیم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ یونانی حریف کھلاڑی ماریا سیکاری سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی ایماناوارو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی حریف کھلاڑی اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز چیمپئن نائومی اوساکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ روسی حریف ٹینس کھلاڑی ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر سے ہوگا۔








