اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ریاض انٹر نیشنل سپورٹس ایکسپو ‘‘ میں شرکت کے لئے18 جولا ئی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی مطابق 3روزہ نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں 7سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں کھیلوں کا سامان ، دستانے،سپورٹس شوز …
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے ریاض انٹر نیشنل سپورٹس ایکسپو میں شرکت کے لئے 18 جولائی تک درخواستیں طلب کر لیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ریاض انٹر نیشنل سپورٹس ایکسپو ‘‘ میں شرکت کے لئے18 جولا ئی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی مطابق 3روزہ نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں 7سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں کھیلوں کا سامان ، دستانے،سپورٹس شوز ،سپورٹس میں استعمال ہونے والی عینکیں اور فٹنس کے سامان سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








