بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی

دھرم شالا ۔ 28 مارچ (اے پی پی) بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ بھارتی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا اور آسٹریلیا کا بھارت کو سیریز میں شکست دینے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ملنے والا 106 ہدف بھارتی …

دھرم شالا ۔ 28 مارچ (اے پی پی) بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ بھارتی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا اور آسٹریلیا کا بھارت کو سیریز میں شکست دینے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ملنے والا 106 ہدف بھارتی ٹیم نے بآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ راویندرا جدیجہ نے میچ کے ساتھ ساتھ پوری سیریز میں بھی شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس عمدہ پروفارمنس پر انکو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کے چوتھے روز بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کےلئے 87 رنز درکار تھے جو میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کینگروز کو میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

Leave a Reply