ارجنٹائن کی ٹیم ایکواڈور کو ہرا کر امریکا فٹ بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

نیویارک۔5جولائی (اے پی پی):کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ایکواڈور کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ میچ کے مقررہ اور بعد میں دیئے گئے اضافی وقت میں ددنوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا ۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ لیزانڈرو مارٹنیز،الواریز،میک …

نیویارک۔5جولائی (اے پی پی):کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ایکواڈور کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ میچ کے مقررہ اور بعد میں دیئے گئے اضافی وقت میں ددنوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا ۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ لیزانڈرو مارٹنیز،الواریز،میک الیسٹر،مونٹیل اور اوٹامینڈی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ایکواڈور کی طرف سے روڈریگز،جان یبوہ زمورا اور جورڈی جوسونے ایک ایک گول سکو کیا۔سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جن میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ این آر جی سٹیڈیم، ہیوسٹن، ٹیکساس کے مقام پر کھیلے گئے چیمپئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن اور ایکواڈور کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پینلٹی شوٹ آئوٹ کا فیصلہ کیا گیا جس پر دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے ایکواڈور کو 2-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔