عبوری طور پر معطل ہونے والے قومی کرکٹر خالد لطیف 31 مارچ کو پی سی بی کے تین رکنی ٹربیونل کے روبرو پیش ہوں گے

لاہور۔28 مارچ(اے پی پی ) پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ معاملہ میں عبوری طور پر معطل ہونے والے قومی کرکٹر خالد لطیف 31 مارچ کو سپاٹ فکسنگ کے کیس کی سماعت کرنے والے پی سی بی کے تین رکنی ٹربیونل کے روبرو پیش ہوں گے ۔ خالد لطیف، شرجیل خان اور پی سی بی حکام کو گزشتہ ہفتے ٹربیونل کے روبرو طلب کیا گیا تھا۔ شرجیل خان اور پی سی …

لاہور۔28 مارچ(اے پی پی ) پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ معاملہ میں عبوری طور پر معطل ہونے والے قومی کرکٹر خالد لطیف 31 مارچ کو سپاٹ فکسنگ کے کیس کی سماعت کرنے والے پی سی بی کے تین رکنی ٹربیونل کے روبرو پیش ہوں گے ۔ خالد لطیف، شرجیل خان اور پی سی بی حکام کو گزشتہ ہفتے ٹربیونل کے روبرو طلب کیا گیا تھا۔ شرجیل خان اور پی سی بی کے قانونی مشیر تو پیش ہوگئے تھے لیکن خالد لطیف بیمار ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے تھے اور انہوں نے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی تھی جس کے باعث ٹربیونل نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں 31 مارچ کو دوبارہ طلب کیا تھا۔

Leave a Reply