زمبابوے نے پہلے ٹی 20 میچ میں عالمی چیمپئن بھارت کو 13 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

ہرارے۔6جولائی (اے پی پی):زمبابوے نے پہلے ٹی 20 میچ میں عالمی چیمپئن بھارت کو 13 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، 2016 کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے ، گزشتہ روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں …

ہرارے۔6جولائی (اے پی پی):زمبابوے نے پہلے ٹی 20 میچ میں عالمی چیمپئن بھارت کو 13 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی،

2016 کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے ، گزشتہ روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے ،

کلائیو مڈانڈے 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے چار وکٹیں حاصل کیں ، بھارت کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کپتان شبمان گل 31 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ،

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، سکندر رضا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، واضح رہے کہ بھارتی ٹی 20 ورلڈ چیمپئن ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا کوئی پلیئر میچ میں شامل نہیں تھا۔