جدہ۔7جولائی (اے پی پی):سعودی ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی اتوار کو ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں رئیل اسٹیٹ میڈیا فورم کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کرے گی۔ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر میڈیا کی ممتاز شخصیات اور رئیل سٹیٹ کے ماہرین افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ رئیل اسٹیٹ سے متعلق آگاہی بڑھانے میں میڈیا کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔فورم میں ریئل ا سٹیٹ …
سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ میڈیا فورم کا پہلا ایڈیشن

مزید خبریں
جدہ۔7جولائی (اے پی پی):سعودی ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی اتوار کو ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں رئیل اسٹیٹ میڈیا فورم کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کرے گی۔ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر میڈیا کی ممتاز شخصیات اور رئیل سٹیٹ کے ماہرین افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
رئیل اسٹیٹ سے متعلق آگاہی بڑھانے میں میڈیا کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔فورم میں ریئل ا سٹیٹ سیکٹر اور میڈیا کے درمیان مستقبل کے تعلقات کے ساتھ اس شعبے کی ترقی اور تشکیل پر میڈیا کے اثرات، شفافیت اور اعتبار بڑھانے میں اس کی شراکت پر ڈائیلاگ سیشن شامل ہوں گے۔








