آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ 8 اگست سےلیڑر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ …

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ 8 اگست سےلیڑر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی،

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔ ایونٹس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 15 جولائی سے 6 اگست تک کروا سکتے ہیں۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔