ہرارے۔7جولائی (اے پی پی):بھارت نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو سو رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔ میزبان ٹیم زمبابوے 235 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ بھارت کے ابھیشیک شرما نے 100 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ گزشتہ روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے …
بھارت نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو سو رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

مزید خبریں
ہرارے۔7جولائی (اے پی پی):بھارت نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو سو رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔ میزبان ٹیم زمبابوے 235 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ بھارت کے ابھیشیک شرما نے 100 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
گزشتہ روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے ، ابھیشیک شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 47 گیندوں پر 8 چھکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے ، رتو راج گیاکد نے 77 اور رنکو سنگھ نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ویسلے مادھیور 43 اور لیوک جونگوے 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ بھارت کی جانب سے اویش خان اور مکیش کمار نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ۔








