رام اللہ۔8جولائی (اے پی پی):فلسطینوں کی نسل کشی کی اسرائیلی جنگ دسویں مہینے میں داخل ہوگئی،گزشتہ روز بھی غزہ کی پٹی پر مہلک اسرائیلی فضائی حملوں میں 55 سے زائد فلسطینی شہید اور 125 سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ دسویں ماہ بھی جاری ہے،گزشتہ روز رات گئے تک جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں مزید کم …
فلسطینوں کی نسل کشی دسویں مہینے میں داخل ، اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید، 125 زخمی

مزید خبریں
رام اللہ۔8جولائی (اے پی پی):فلسطینوں کی نسل کشی کی اسرائیلی جنگ دسویں مہینے میں داخل ہوگئی،گزشتہ روز بھی غزہ کی پٹی پر مہلک اسرائیلی فضائی حملوں میں 55 سے زائد فلسطینی شہید اور 125 سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ دسویں ماہ بھی جاری ہے،گزشتہ روز رات گئے تک جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں مزید کم از کم 55 فلسطینی شہید اور 125 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ دو بچوں سمیت 6افراد کی لاشیں دیر البلاح کے وسطی شہر کے الاقصی شہدا ہسپتال لے جائی گئیں۔اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے غزہ کی سٹریٹ 8 پر شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ،شہر کے صابرہ محلے میں کم از کم دو افراد شہید ہوئے،ایک اور واقعے میں اسرائیلی قابض فوج نے مبینہ طور پر ایک درجن سے زائد فلسطینیوں کو حراستی مرکز سے رہا کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی قتل کر دیا ۔اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے غزہ کی 90 فیصد علاقے کو تبال کر دیا ہے۔ غزہ میں زیادہ تر مکانات اور دیگر بنیادی ڈھانچے تباہ اور تقریباً پانچ لاکھ افراد کو قحط کا سامنا ہے۔








