ٹوکیو۔8جولائی (اے پی پی):جاپان کے اوگاسوارا جزائر میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ جاپان کے مغربی اوگاسوارا جزائر میں پیر کی صبح 5 بجکر 2 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کامرکز سطح زمین سے 27.1 کلو میٹر کی گہرائی …
جاپان کے اوگاسوارا جزائر میں 6.3 شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
ٹوکیو۔8جولائی (اے پی پی):جاپان کے اوگاسوارا جزائر میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ جاپان کے مغربی اوگاسوارا جزائر میں پیر کی صبح 5 بجکر 2 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلے کامرکز سطح زمین سے 27.1 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلےکے باعث تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی سونامی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔








