ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان چار ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (جمعرات کو) کھیلا جائیگا

ٹرینیڈاڈ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی …

ٹرینیڈاڈ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ یکم اپریل کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 2 اپریل کو اسی مقام پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply