’’انٹرنیشل فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی (کل) آخری تاریخ

164
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’انٹرنیشل فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن‘‘ کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا(کل ) بدھ آخری دن ہے ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں 9 سے 11 اگست تک جاری رہے گی جس میں گوشت ، پولٹری مصنوعات ،پراسیسڈ فوڈ، چاول ، نمک ، سی فوڈ ،تمباکو ، سبزیاں ، جوس ، کھجور ، خشک میوہ جات ،پھل ، شہد ، مشروبات ، تیل ، گھی ، ٹماٹر ، پیاز اور دلیہ کے کاروبارسے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔