ڈمبولا۔9جولائی (اے پی پی):لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں کینڈی فالکنز نے جافنا کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی، جافنا کنگز کا 225 رنز کا ہدف کینڈی فالکنز نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، دنیش چندی مل کو 89 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جافنا کے اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا کی شاندار سنچری بھی رائیگاں گئی۔ منگل …
لنکا پریمیئر لیگ ، کینڈی فالکنز نے جافنا کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دیدی

مزید خبریں
ڈمبولا۔9جولائی (اے پی پی):لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں کینڈی فالکنز نے جافنا کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی، جافنا کنگز کا 225 رنز کا ہدف کینڈی فالکنز نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، دنیش چندی مل کو 89 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جافنا کے اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا کی شاندار سنچری بھی رائیگاں گئی۔
منگل کو ڈمبولا میں کھیلے گئے ایل پی ایل کے 11ویں میچ میں جافنا کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز کا بڑا سکور کیا، اوپنر پاتھم نسانکا نے شاندار سنچری سکور کی، وہ 59 بالوں پر 119 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 16 چوکے شامل ہیں، یہ کسی بھی بیٹر کی لنکا پریمیئر لیگ میں سب سے بڑی اننگز ہے۔
دیگر بیٹرز میں ریلی روسو 18 بالوں پر 41 ، کوسل مینڈس 26 ، اویشکا فرنینڈو 16 اور فیبین ایلن 10رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کینڈی فالکنز کے بائولر داسن شناکا نے تین جبکہ دشمانتھا چمیرا اور رمیش مینڈس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کینڈی فالکنز نے جافنا کنگز کا 225 رنز کا بڑا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 18.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، اوپننگ بیٹر دنیش چندیمل نے 37 بالوں پر 89 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔
کمیندو مینڈس 36 بالوں پر 65 اور اینجلو میتھیوز 13 بالوں پر 29 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جافنا کنگز کی طرف سے تبریز شمسی نے دو اور پرامود مدوشن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس میچ میں شکست کے باوجود جافنا کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ کینڈی فالکنز کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے۔








