نائجیریا،صومالیہ،جنوبی سوڈان اور یمن میں لاکھوں بچے بھوک سے مر سکتے ہیں ،یونیسیف

اقوام متحدہ۔ 29 مارچ (اے پی پی)بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے خبر دار کیا ہے کہ شمال مشرقی نائجیریا،صومالیہ،جنوبی سوڈان اور یمن میں255ملین ڈالر کی امداد فراہم نہ کرنے کی صورت میں تو لاکھوں بچوں کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے ۔بدھ کو ادارے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جنگ ،خشک سالی اور قحط کے باعث چار ممالک کے 22 …

اقوام متحدہ۔ 29 مارچ (اے پی پی)بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے خبر دار کیا ہے کہ شمال مشرقی نائجیریا،صومالیہ،جنوبی سوڈان اور یمن میں255ملین ڈالر کی امداد فراہم نہ کرنے کی صورت میں تو لاکھوں بچوں کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے ۔بدھ کو ادارے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جنگ ،خشک سالی اور قحط کے باعث چار ممالک کے 22 ملین بچے بھوکے اور بیماریوں سے دوچار ہیں ،یہ بچے بے گھر اور سکولوں سے دور ہیں ۔رپورٹ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں سال 1.4ملین بچے شدید غذائی قلت کے باعث زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔

Leave a Reply