سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام12گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس لاہور میں جاری

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 12گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس لاہور میں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق بدھ کے روز ویلیوڈروم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پرویز اقبال کی ہدایت پر منعقد ہونے والے فٹ بال کیمپ میں 60سے زائد بچے شریک ہیں جنہیں سینئرکوچز شہزاد اصغراور شبانہ تبسم جدید ٹریننگ دے رہے ہیں،کوچز نے بچوں کو بال ہٹ کرنے، سٹیمنا بڑھانے اور گول کرنے کے طریقے …

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 12گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس لاہور میں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق بدھ کے روز ویلیوڈروم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پرویز اقبال کی ہدایت پر منعقد ہونے والے فٹ بال کیمپ میں 60سے زائد بچے شریک ہیں جنہیں سینئرکوچز شہزاد اصغراور شبانہ تبسم جدید ٹریننگ دے رہے ہیں،کوچز نے بچوں کو بال ہٹ کرنے، سٹیمنا بڑھانے اور گول کرنے کے طریقے سیکھائے، کوچز نے بچوں کو جسمانی ایکسرسائز بھی کروائی ۔

ترجمان کے مطابق کیمپ میں 5سے16سال تک کے بچے شریک ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس 3اگست تک صوبہ بھر میں جاری رہیں گے، لاہور کے علاوہ پنجاب کے باقی 8 ڈویژنز میں 6گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس جاری ہیں جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژن میں سمر سپورٹس کیمپس میں 1200سے زائد بچے تربیت حاصل کررہے ہیں۔