وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی بنکاک میں پائیدار ترقی سے متعلق چوتھے ایشیاءپیسیفک فورم میں شرکت

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی قیادت میں پاکستانی وفد پائیدار ترقی سے متعلق چوتھے ایشیاءپیسیفک فورم میں شرکت کر رہا ہے جو 31 مارچ تک بنکاک میں جاری رہے گا۔ یہ فورم اقوام متحدہ کے ایشیاءاور پیسیفک کے لئے اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این ای ایس سی اے پی) کے تحت علاقائی سطح پر …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی قیادت میں پاکستانی وفد پائیدار ترقی سے متعلق چوتھے ایشیاءپیسیفک فورم میں شرکت کر رہا ہے جو 31 مارچ تک بنکاک میں جاری رہے گا۔ یہ فورم اقوام متحدہ کے ایشیاءاور پیسیفک کے لئے اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این ای ایس سی اے پی) کے تحت علاقائی سطح پر پائیدار ترقی کے حصول اور پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد کا مرکزی فورم ہے۔ فورم میں پاکستان سمیت 60 ممالک کے وزراءاور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ رواں سال پروفیسر احسن اقبال کو اس فورم کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ روس کے وفد نے ان کو نامزد کیا۔ پروفیسر احسن اقبال نے اعلیٰ سطح کی گول میز کانفرنس میں غربت کے خاتمے اور معیشت کی بہتری کےلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر دورہ کے دوران صنفی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے مباحثوں میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply