لندن۔11جولائی (اے پی پی):چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل (جمعے کو ) کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان چیمپئنز اور ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان چیمپئنز کی قیادت یونس خان کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو مایہ ناز بلے باز کرس گیل لیڈ کر رہے ہیں۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کے درمیان کھیلا …
چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
لندن۔11جولائی (اے پی پی):چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل (جمعے کو ) کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان چیمپئنز اور ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان چیمپئنز کی قیادت یونس خان کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو مایہ ناز بلے باز کرس گیل لیڈ کر رہے ہیں۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا چیمپئنز کو فاسٹ بائولر بریٹ لی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بھارت چیمپئنز ٹیم کویوراج سنگھ لیڈ کر رہے ہیں۔چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کائونٹی گرائونڈ، نارتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 13 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔








