اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):ورلڈ کیچ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ کیچ بال چیمپئن شپ 15 نومبر سے میکسیکو میں شروع ہوگی۔ پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے صدر مقبول احمد آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
یہ چیمپئن شپ 20 نومبر تک جاری رہےگی۔ قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ 13 سے 14 اگست تک کراچی میں کھیلی جانے والی دوسری نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ کے دوران کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔