لندن۔11جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔ انگلینڈ کے ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈنے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں جرمنی کے کیون …
جمی مرے اور ٹیلر ٹاؤن سینڈومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
لندن۔11جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔ انگلینڈ کے ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈنے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں جرمنی کے کیون کرویٹز اور ان کی روسی جوڑی دار الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا کو شکست دی۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے کیون کرویٹز اور ان کی روسی جوڑی دار الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا کو 7-6(7-3)،1-6 اور 5-10سےشکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








