اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے سینئر صحافی عون ساہی اور نوخیز ساہی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عون ساہی اور نوخیز ساہی کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا انتقال بڑا سانحہ ہے، مائوں کی زندگی ہمیشہ اپنے بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے میں گذر جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماں کی جدائی ایک ناگزیر حقیقت ہے اس کو تسلیم کرنا اور صبر کا دامن تھامے رکھنا ہی وقت کا تقاضا ہے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔