گاڑیاں واپس منگوانے پر 295ملین ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے،فورڈ موٹرز

نیویارک۔ 30 مارچ (اے پی پی) امریکی کارساز ادارے فورڈ نے کہا ہے کہ ان کو سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی چار لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوانے پر 295ملین ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔ فورڈ کے مطابق انہوں نے سیڈان اور لائٹ ٹرکوں کے ماڈلز کی 4 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں ری کال کیں جن کو 2013ءسے 2015ءکے دوران بنایا گیا تھا۔ ان میں سے …

نیویارک۔ 30 مارچ (اے پی پی) امریکی کارساز ادارے فورڈ نے کہا ہے کہ ان کو سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی چار لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوانے پر 295ملین ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔ فورڈ کے مطابق انہوں نے سیڈان اور لائٹ ٹرکوں کے ماڈلز کی 4 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں ری کال کیں جن کو 2013ءسے 2015ءکے دوران بنایا گیا تھا۔ ان میں سے 29 گاڑیوں میں آتشزدگی کی شکایات موصول ہوئیں لیکن کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply