واشنگٹن ۔ 30 مارچ (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں سلامتی اوراقتصادی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اورامریکا کے تاجروں اورسرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئیے۔انہوں نے یہ بات یوایس پاکستان بزنس کونسل کے گول میز ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ اس موقع پر کونسل کے صدر ایسپیرینزا جیلا لیان اور چئیرمین ڈاکٹر …
امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری کا یوایس پاکستان بزنس کونسل کے گول میز ظہرانے سے خطاب

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 30 مارچ (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں سلامتی اوراقتصادی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اورامریکا کے تاجروں اورسرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئیے۔انہوں نے یہ بات یوایس پاکستان بزنس کونسل کے گول میز ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ اس موقع پر کونسل کے صدر ایسپیرینزا جیلا لیان اور چئیرمین ڈاکٹر محمود خان نے امریکا میں سفارتی ذمہ داریاں سھنبالنے پر اعزاز چوہدری کو مبارکباد دی۔سفیراعزازچوہدری نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آرہے ہیں اورامریکا اور پاکستان کے درمیان قریبی تجارتی،اقتصادی اورسرمایہ کاری تعلقات سے دونوں ممالک مزید قریب آسکتے ہیں۔








