اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے آئندہ بڈ کے عمل پر بات چیت کے لئے دنیا بھر سے دلچسپی رکھنے والی فرمز کے ساتھ آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈوائزری فرم مینز اور ویمنزکے سینئر فٹ بال لیگز اور فٹسال لیگز کو چلانے کے حقوق دینے میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اجلاس میں مختلف ممالک کی 24 کمپنیوں نے شرکت کی جنہوں نے پاکستان میں فٹ بال اور فٹسال کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ریکوسٹ فار پروپوزل (آر ایف پی ) دستاویزات پر ایک بریفنگ کے ساتھ ساتھ سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے۔ بڈنگ کے مراحل کے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے جس میں تکنیکی اور مالیاتی دونوں بڈز شامل ہیں۔